شمالی مدنا پور(مغربی بنگال)27مئی (یو این آئی)مغربی بنگال میں کرکٹ کے میدان میں زخمی ہونے سے موت کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے ، شمالی مدنی پور میں بلا لگنے سے ایک 58سالہ شخص کی موت ہوگئی ہے ۔پولس نے بتایا کہ کلکتہ شہر سے 180کلومیٹر دور بھگوان پور بلاک میں منگل کی شام یہ واقعہ پیش آیا ۔پولس کے مطابق شاہ شنگ منا مقامی بچوں کا میچ دیکھ رہے تھے ۔اسی درمیان بلے باز کے ہاتھ بلا چھوٹ گیا اور ان کے سر پر جا
کر گرگیا جس کی وجہ سے منا زخمی ہوگئے اور اس کے سر سے خون تیزی سے گرنے لگا ، اسپتال میں پہنچایا گیا مگر ڈاکٹروں میں مردہ قرار دیدیا ۔بھگوان پور پولس اسٹیشن میں غیر فطری موت کا ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔اپریل میں بنگال انڈر 19ٹیم کے سابق کپتان انکیت کیسری میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور اس کے بعد اس کی موت ہوگئی ۔