آگرہ، 29مئی (یو این آئی) ٹورزم انڈسٹری نے مرکزی حکومت سے دنیا کے ساتویں عجوبہ تاج محل میں داخلہ ٹکٹ کو بڑھانے کی تجویز کی مخالفت کی ہے ۔مرکزی حکومت اترپردیش کے آگرہ میں واقع تاج محل کا داخلہ ٹکٹ بڑھانے پر غور کررہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی تجویز میں ہندوستانی شہریوں کے لئے داخلہ ٹکٹ دس روپے سے بڑھا کر پچاس روپے کی گئی ہے جب کہ غیر ملکی سیاحوں کو تاج محل کے دیدار کے لئے ڈھائی سو روپے کی جگہ پر پانچ سو روپے ادا کرنے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ وزارت نے سیاحوں
کو تاج محل میں صرف دو گھنٹے رکنے کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔