ٹوکیو، 29 مئی (رائٹر) جاپان کے دور افتادہ جزیرے کجینو ایرابوجیمہ میں اچانک آتش فشاں پھٹ گیا جس سے آسمان میں دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ حکام نے جزیرے کے باشندوں کو وہاں سے منتقل ہونے کا حکم جاری کردیا اور کئی پروازیں بھی دوسری طرف موڑ دی ہیں۔دھماکہ کے ساتھ آتش فشاں پھٹنے کے بعد انتہائی گرم گیس اور پتھر چوٹی سے نکل کر سمندر کی طرف گرے ۔ نوبو کی ہباشی نے کہا زور دار دھماکہ ہوا اور فوراً ہی کالا دھواں اوپر اٹھنے لگا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہ
ے ۔ یہاں محض 140 باشندے رہتے ہیں ۔ باہری دنیا سے ان کا محض کشتی سے رابطہ ہوتا ہے ۔ احتیاطاً اوکی ناوا سے کچھ پروازوں کو جنوب مشرقی اشیا کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔