نئی دہلی،29مئی(یو این آئی) وزیراعظم نے مسٹر پردیپ کمار سنہا، آئی اے ایس (یو پی:77) کی اگلے کابینہ سکریٹری کی حیثیت سے تقرری کو منظوری دی ہے جس کا نفاذ 13جون
2015 سے ہوگا۔ مسٹر سنہا ،مسٹر اجیت سیٹھ کی جگہ لیں گے ۔ جناب سنہا جولائی 2013سے کوئلہ کی وزارت میں بطور سکریٹری اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ جہازرانی کی وزارت میں سکریٹری رہے ہیں اور مرکزی حکومت اور اترپردیش حکومت میں متعدد دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔وزیراعظم نے مسٹر سنہا ک
ی کابینہ سکریٹریٹ میں او ایس ڈی کے طور پر بھی تعینات کیے جانے کے امکان کو منظوری دے دی ہے اور اس کا نفاذ ان کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے 12جون 2015تک ہوگا۔