لکھنو 29 مئی (یو این آئی) بچوں سے بزرگوں تک کی پسندیدہ میگی¸ نوڈل میں نقصان دہ مادہ ملنے کے علامات کے بعد اب اتر پردیش غذائی تحفظ اور ڈرگ انتظامیہ کی ٹیم نے جگہ جگہ چھاپے مار کر اس بات کو یقین بنارہی ہے کہ کسی بھی اسٹور میں اسے نہ بیچا جائے ۔غذائی تحفظ اور ڈرگ انتظامیہ محکمہ کے کمشنر اے پی کے سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ پوری ریاست میں یہ نگرانی کی جا رہی ہے کہ نقصان دہ کھانے کی اشیاءپر مشتمل میگ¸ نوڈل فروخت نہ ( نہ) ہونے پائے ۔ انہوں نے بتایا کہ میگی نوڈل کے کچھ نئے نمونے آگرہ اور لکھنو سے جمع کئے جا رہے ہیں۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ اس بارے میں جلد ہی فی
صلہ کیا جائے گا۔ اتر پردیش غذائی تحفظ اور ڈرگ انتظامیہ نے میگ¸ نوڈل میں لیڈ اور مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی مقدار زیادہ پائے جانے کی تصدیق کی ہے ۔میگی کے نمونے بارہ بنکی کے ایک اسٹور سے لئے جانے کے بعد مہاراشٹر، گجرات اور کرناٹک کی حکومتوں نے میگی¸ نوڈل کے نمونے جانچ کے لئے بھیج دیئے ہیں۔ اس معاملے میں مرکزی غذائی تحفظ کے محکمہ کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے ۔واضح ر ہے چائنیز کھانے کے مواد میں بھی اعلی سطحی لیڈ پایا جاتا ہے جبکہ ہندوستانی کھانے کے مواد میں اجینوموٹو پڑتا ہے جسے جاپانی کمپنی گزشتہ 100 برسوں سے بنا رہی ہے ۔