بریلی، 30 مئی (یو این آئی)مدھیہ پردیش کے مشہور ویاپم گھوٹالے کے معاملے میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم نے کل رات اتر پردیش میں بریلی کے نواب گنج علاقے سے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) برجیش یادو نے آج یہاں بتایا کہ گوالیارایس ٹی ایف کی ٹیم نے ویاپم گھوٹالے کے معاملے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے
بریلی کے نواب گنچ علاقے سے ڈاکٹر روپیندر آریہ عرف انکر کو گرفتار کر اپنے ساتھ لے گئی۔ ایس ٹی ایف کی طرف سے حراست میں لئے گئے ڈاکٹر آریہ عرف انکر بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آیوروید فیکلٹی سے بی اے ایم ایس کر چکے ہیں۔ اس وقت وہ اپنے گھر آئے ہوئے تھے ۔
گوالیار سے ایس ٹی ایف کی ٹیم کل رات نواب گنچ پہنچی اور مقامی پولیس کو لے کر ان کے رہائش گاہ پہنچی اور اانہیں گرفتار کر اپنے ساتھ لے گئی۔ڈاکٹر انکر کے والد رام کشور آریہ کا کہنا ہے کہ اسے اس سلسلے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے ۔ ان کا بیٹا بے گناہ ہے ، وہ ایس ٹی ایف حکام سے مل کر اپنا موقف رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انکر کو پھنسانے کی کسی نے سازش رچی ہو۔