نئی دہلی ، 30 مئی (یو این آئی) سرکارنے تحویل اراضی آرڈیننس پھر سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ آرڈیننس کی معیاد تین جون کو
ختم ہورہی ہے ۔ کابینہ کے اس فیصلہ کو صدر کے پاس بھیجا جائے گا اور اس کے بعد نیا آرڈی نینس جاری ہوگا۔
اطلاعاتی و تکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تحویل اراضی ترمیمی بل ابھی پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے پاس ہے اور اس کے پارلیمنٹ میں منظور ہونے تک اس کے تسلسل کے لئے دوبارہ منظور کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ تاکہ کسانوں کو معاوضہ ملنے میں کوئی دقت نہ آئے ۔