سعودی عرب کے بادشاہ نے خانہ کعبہ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس مقدس مقام میں جوتوں سمیت نماز پڑھی ہے-
شفقنا ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں وہ خانہ کعبہ کے اندر جوتوں سمیت نماز پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں- ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اپنے ولیعہد اور ایک وفد کے ہمراہ پیر اور منگل کی درمیانی رات خانہ کعبہ کو غسل دینے کی غرض سے اس کے اندر داخل ہوئے تھے جہاں انھوں نے جوتوں سمیت دو رکعت نماز پڑھی تھی- خانہ کعبہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا مقدس ترین مقام شمار ہوتا ہے- العربیہ اور الاخباریہ سمیت سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے فوری طور پر اس مقدس مقام میں سعودی عرب کے بادشاہ کی جوتوں سمیت نماز سے متعلق تصاویر کو سنسر کر دیا ہے- ان ٹی وی چینلز میں شاہ سلمان کی صرف زانو تک کی تصاویر دکھائی گئی ہیں-