بولی وڈ کے تین مشہور اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کو ان کے پرستار کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں مگر تینوں اداکاروں کے درمیان سرد جنگ وجہ سے کبھی ایسا ممکن نہیں ہو سکا تاہم اب ان کے پرستاروں کا یہ خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔
میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ساجد نادیہ والا تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ پہلی بار ہوگا جب تینوں خان ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔
ابھی یہ واضع نہیں ہو پایا ہے کہ فلم کی ہدایات کون دے گا تاہم رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ سال 2017 جنوری میں شر
وع کی جائے گی اور اس ہی سال دسمبر کے مہینے میں ریلیز کردی جائے گی۔
ساجد نادیہ والا اداکار سلمان خان کے قریبی دوست ہیں اور تینوں خان کی بڑھتی ہوئی دوستی سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ساتھ فلم میں خوشی سے کام کریں گے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کی آنے والی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کا پہلا پوسٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلے اداکار شاہ رخ خان اور پھر عامر خان نے شیئر کیا تھا۔