ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شنگھای تعاون تنظیم کے سیکورٹی اجلاس میں شرکت کے لئے روس روانہ ہوگئے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکورٹی اجلاس میں شرکت کی غرض سے بدھ ک
ے روز ماسکو کے لئے روانہ ہوگئے۔ یہ اجلاس جمعرات کو ماسکو میں ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران دو ہزار پانچ میں شنگھای تعاون تنظیم میں مبصر کی حیثیت سے شامل ہوا اور اس کے ایک سال بعد ہی اس نے شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکنیت کی درخواست دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی سمجھوتے کے حتمی ہونے کے فورا بعد اس تنظیم میں ایران کی رکنیت کے لئے کسی لیت و لعل کے بغیر جائزہ لیا جائے گا۔