نیویارک : بس یہ ٨ سادہ الفاظ کسی بھی اسکائپ صارف کے لیے خودکش دھماکے جیسے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔
جی ہاں اسکائپ صارفین کو ایک بڑے سافٹ ویئر نقص ک
ا سامنا ہے اور کسی بھی صارف کو تحریری شکل میں http://: کے الفاظ میسج کرنے پر ان کی میسنجنگ اپلیکیشن کریش ہوجاتی ہے۔
یہ 8 الفاظ موصول ہونے کی صورت میں اسکائپ مسلسل کریش ہوتا رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں بیشتر صارفین اس سافٹ ویئر کو دوبارہ انسٹال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
بیشتر اسکائپ صارفین نے بتایا ہے کہ یہ 8 الفاظ ونڈوز، آنڈرائیڈ اور آئی او ایس سسٹمز پر اثرانداز ہورہے ہیں، تاہم میک او ایس اور ونڈوز 8.1 ورژن کے اسکائپ سافٹ ویئر اس سے متاثر نہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایپل کے صارفین کو بھی اسی طرح کے سافٹ ویئر خامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اسکائپ کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔
اکثر لوگوں نے ان الفاظ کو مذاق کے طور پر اپنے دوستوں کے اسکائپ سافٹ ویئر متاثر کرنے کے لیے بھی استعمال کرنا شروع کردیاہے۔