باغپت(بھاشا)ضلع میں کچھ لوگوںنے مٹی کاتیل ڈال کر سولہ سالہ ایک لڑکی کونذر آتش کردیا۔ شدید طورپرجھلسی لڑکی اسپتال میں زیست اور موت کے درمیان جھول رہی ہے ۔
پولیس ذرائع نے درج رپورٹ کے حوالے سے آج یہاں بتایا کہ سسانہ گاﺅں میں برج کشو رنامی شخص کی بیٹی شیوانی کل جب گھرمیںتنہاتھی تبھی پڑوس میںرہنے والے ستیش کشیپ ، اس کی بیوی منیش ، بیٹے منوج اور بہو بیناسمیت پانچ لوگ گھر میںگھس آئے اوراس پرمٹی کاتیل ڈال کرآگ لگادی۔اسے نوے فیصد جلی حالت میں استپال میںداخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
انھوںنے بتایا کہ متاثر فریق نے زمین کے تنازعہ کے سلسلے میں واردات انجام دئے جان
ے کاالزام لگایا ۔لیکن واردات کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلاہے کہ شیوان کاپڑوسی ستیش کے شادی شدہ بیٹے منوج سے مبینہ طوپرمعاشقہ تھا جس کی ستیش کے کنبہ والے مخالفت کرتے تھے۔ بہر حال واردات کے ہر پہلو کی جانچ کی جارہی ہے۔