نئی دہلی۔ہندوستانی ٹسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے آج کہا کہ سابق کپتان راہل دراوڑ کو بی سی سی آئی کی نومنتخب کرکٹ مشیر کمیٹی میں شامل کیا جانا شاندار ہوتا۔کوہلی نے یہاں ایک پروموشن پروگرام سے الگ نے کہایہ حیرت انگیز ہوتا اگر تمام چاروں اس کمیٹی میں ہوتے لیکن دراوڑ ضرور کہیں مصروف ہوں گے۔بی سی سی آئی کی تکنیکی کمیٹی میں سچن تندولکر، سورو گنگولی اور وی وی ایس لکشمن ہیں۔دراوڑ کی غیر موجودگی پر سوال اٹھے تھے لیکن بی سی سی آئی نے صاف طور پر کہا کہ وہ دراوڑ کی خدمات کسی اور کام کے لئے لے گا لیکن اب اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔مشیر کمیٹی بورڈ اور قومی ٹیم کو مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے کئے جانے والے کوششوں میں مشورہ د
ے گی۔کوہلی نے کہااگر آپ کرکٹ کھیلتے ہیں تو ان عظیم کھلاڑیوںکو دیکھ کر ہی آپ بڑے ہوئے ہیں۔ یہ بہترین پہل ہے اور ان سے ہمیں بہت سے معاملات میں مدد ملے گی۔روی شاستری کو بنگلہ دیش کے دورے کیلئے ٹیم کے ڈائریکٹر کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ وہ جب تک عہدے پر رہنا چاہتے ہیں، ٹیم کیلئے اچھا رہے گا۔ انہوں نے اپنے حساب سے کرکٹ کھیلی ہے اور یہی اعتماد وہ ٹیم میں بھی بھرتے ہیں۔ ٹسٹ کپتان کے طور پر پہلے ہدف کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈریسنگ روم میں دوستانہ ماحول بنانا چاہتے ہیں جس میں کھلاڑی کھل کر ایک دوسرے کو رائے دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے ذہن کے مطابق انداز میں کھیلیں۔ میں ٹیم میں ایسا ماحول بنانا چاہتا ہوں کہ ہر کوئی آزادی محسوس کرے۔ کوئی اپنی بات رکھنے میں ہچکچائے نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کا ہی بھلا ہو گا۔