لندن ؛سخت گرمی اور چلچلاتی دھوپ جلد کے ساتھ صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اس موسم میں بیماریوں سے بچاؤ ک
یلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہلکی غذا ؤں کا استعمال ضروری ہے، اس کے ساتھ جوسز، پانی ، دیگر مشروبات اور رس دار پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس موسم میں دھوپ سے بچاؤ کیلئے باہر نکلتے ہوئے چھتری، ہیٹ، اور سن گلاسز لگانا بھی ضروری ہے ۔