لاس اینجلس، 5 جون (رائٹر) میوزک بینڈ ‘دی بیٹلس’ کے شریک بانی اور مشہور گلوکار اور نغمہ نگار جان لینن کی ایک کھوئ¸ ہوئی قیمتی گٹار کی نیلامی ھونے والی ہے ۔نیلامی کمپنی جولین آکشن کمپنی نے بتایا کہ لینن کی طرف سے 1962 میں لیورپول میں خریدی جانے والی جمبو جے -160 E گبسن اکیوسٹیک گٹار کو اس سال نیلام کیا جائے گا اور اس نیلامی سے ایک نیا ریکارڈ بن سکتا ہے ۔ چھ نومبر کو بیورلی ہلز میں راک این رول میمورابلیا میں ہونے والی اس نیلامی میں چھ لاکھ ڈالر سے آٹھ لاکھ ڈالر کے درمیان بولی لگنے کی امیدہے ۔جولین آکشن کمپنی کے مالک ڈیرن جولین نے کہا کہ موسیقی کی تاریخ میں یہ گٹار سب سے بڑی تلاش میں سے ایک ہے اور یہ نیلامی 2013 میں ہونے والے باب ڈلن کے الیکٹرک گٹار کی لگنے والی بولی نو لاکھ 65 ہزار ڈالر کی نیلامی کے ریکارڈ کو توڑ کر نیا ریکارڈ بنا سکتا ہے ۔
جولین نے کہا کہ جان لینن سے وابستہ چیزوں کی کم ہی نیلامی ہو پاتی ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ ان کی یادوں کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کا پسندیدہ گٹار تھا۔لینن کی گبسن گٹار 1963 میں لندن کے فنسبری پارک میں منعقدہ ایک کرسمس پروگرام کے دوران گم ہو گئی تھی۔ تقریبا 50 س
ال کے بعد اس گٹار کا پتہ اس وقت چلا جب جان میکو نام کے ایک شخص نے امریکہ میں پرانے سامان بیچنے والی ایک دکان سے اسے خریدا۔اس گٹار کو‘بیٹلس’ کے موسیقی کے آلات کے بارے میں لکھنے والے اینڈی باب¸ یک نے گٹار کے نمبر، گٹار بجاتے ہوئے لینن کی تصویر اور ویڈیو میں گٹار کی لکڑی پر آئے کھرونچ کو دیکھ کر اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ باب¸ یک نے بتایا کہ لینن نے اسی پر‘دی بیٹلس’ کا ہٹ گانا ‘لو میٹر ڈو’ کمپوز کیا تھا اور کئی لائیو شو میں اسے پیش کیا تھا۔ آٹھ دسمبر 1980 کو نیویارک میں لینن کو ان کے ہی پرستار مارک ڈیوڈ چیپ مین نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔۔