لکھنؤ: ٹسکا ہولڈنگ کمپنی کے راج کمار راٹھور کو ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نتیش کمار رائے نے ۲۳؍دسمبر تک جیل بھیج دیا ہے۔ ملزم کے خلاف وبھوتی کھنڈ تھانہ میں درج رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک کمپنی بنائی تھی جس کے بعد عوام کے ساتھ فریب کرتے ہوئے کروڑوں روپئے ہضم کر لئے۔ ملزم کو وکیلوں نے رجسٹرار دفتر سے پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا تھا۔