لکھنؤ: عدالت نے ایک قتل کے ملزم کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔ مال تھانہ میں ہوئی شیو پرساد قتل واردات کے ملزم شنکر یاد وکی ضمانت والی عرضی جج کے کے شرما نے خارج کر دی۔ ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے ضلع سرکاری وکیل منا سنگھ یاد ونے دلیل دی کہ زمین کے تنازعہ میں بارہ اکتوبر کو ملزم شنکر یاد ونے مقتول کے بھائی ملزم سیا رام اور گئودھن کے ساتھ مل کر اس کا قتل کر دیا اتنا ہی نہیں بلکہ مقتول کو بچانے کیلئے آرہے اس کے بیٹے کو بھی زخمی کر دیا گیا جس کے بعد عدالت نے عرضی خارج کردی۔