نئی دہلی : آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پونچ گئے ۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہوائی اڈے پر ان کا اسقبال کیا۔ اس دورے مین ہندوستان اور بنگلہ دیش 150 سے زیادہ بستیوں کے تبادلے کے لئے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اس معاہدے سے ہزاروں بنگلہ دیشی ہندوستان میں موجود 50 سے زائد بستیوں میں رہتے ہیں جبکہ بہت سے ہندوستانی بنگلہ دیش میں موجود 100 سے زیادہ ایسے ہی علاقوں کے باشندے ہیں.
اس معاہدے کے بعد ان علاقوں کی ادلابدلی ہو سکے گی اور وہاں رہنے والے باشندوں
کے پاس اپنی قومیت منتخب کرنے کا حق ہو گا.یعنی وہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں کہیں بھی رہ سکتے ہیں.
بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبد حسن محمود علی نے میڈیا سے گفتگو میں اس معاہدے کو دونوں ممالک کے رشتوں میں سنگ میل قرار دیا ہے.دونوں ممالک کی 4000 کلومیٹر طویل سرحد پر موجود یہ بستیاں برطانوی راج کی وراثت ہیں اور ان پر کئی دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ رہا ہے.ان بستیوں میں رہنے والے لوگوں کی کوئی قومیت نہیں ہے.علی نے کہا کہ دونوں ملک تجارت اور سرحد پر سیکورٹی بڑھانے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے