نئی دہلی 08 جون (یواین آئی) جنتا پریوار کے انضمام کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے مسٹر نتیش کمار کی قیادت میں بہار اسمبلی الیکشن لڑنے کا آج اعلان کیا. مسٹر یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر نتیش کمار ہی وز
یر اعلی کے بھی امیدوار ہوں گے . پریس کانفرنس میں راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو، جنتا دل (یو) کے صدر شرد یادو اور سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو بھی موجود تھے . مسٹر ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ آر جے ڈی اور جنتا دل (یو) کا انضمام نہ ہونے کے باوجود اسمبلی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم کے تعلق سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ ٹکراؤ کی صورت میں مسٹر ملائم سنگھ یادو حتمی فیصلہ کریں گے . مسٹر ملائم سنگھ یادو، لالو پرساد یادو، شرد یادو اور رام گوپال یادو انتخابی مہم میں حصہ لیں گے . مسٹر لالو پرساد یادو نے کہا کہ ان کے خاندان سے کوئی الیکشن لڑنے کا خواہشمند نہیں ہے .