کولکاتا۔ طویل وقت کے بعد ٹیم انڈیا میں شامل ہوئے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے نئے کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت طاقتور کھلاڑی ہیں اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھی جوش بھرتے ہیں۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے منعقد میڈیا سیشن میں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ صحافیوں سے روبرو ہوتے ہوئے ہربھجن نے وراٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا وراٹ بہت جوشیلے اور طاقتور کپتان ہیں۔ ان کی توانائی سے ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھی جوش و خروش آتاہے۔ انہیں چیلنج پسند ہے جو کہ ٹیم کے آگے بڑھنے کیلئے سب سے اہم بات ہے۔بھجی نے کہا وراٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں۔ چاہے حالات کیسے بھی ہوں انہیں ہر حال میں جیتنا ہی پسند ہے۔ یہ ایک کھلاڑی اور خاص طور پر کپتان کا سب سے خاص خصوصیات ہیں۔ہربھجن نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ میچ میں منت
خب کئے جانے پر کہا ہے کہ ان کی واپسی ہندوستان کو جتانے کیلئے ہوئی ہے۔ بھجی نے اپنی کردار کے بارے میں کہا میں ہندوستانی ٹیم میں واپس آکر بہت خوش ہوں۔
میرا کردار بالکل وہی رہے گا جو پانچ سال پہلے ہوا کرتا تھا۔ ہندوستان کے لیے میچ جیتنا اور ساتھ میں دیگر ساتھی گیند بازوں کی پوری مدد کرنا ہی میرا مقصد رہے گا۔ہربھجن گزشتہ دو برسوں سے ٹیم سے باہر ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف مارچ 2013 میں کھیلا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکہ پہنچی ہے۔وہیں اپنی طرح کے پہلے اوپن میڈیا سیشن میں ہربھجن کے ساتھ موجود بلے باز رہانے نے کہا میں ٹسٹ اور ون ڈے دونوں ہی فارمیٹس میں کھیلتا ہوں اور دونوں ہی کپتانوں کے ساتھ توازن بناتے ہوئے کھیلتا ہوں۔ فی الحال ون ڈے کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیلنے سے ہم نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ وہ خود میں یقین کرنا اور حالات کے مطابق کھیلنا سکھاتے ہیں۔ٹاپ آرڈر کے سربراہ بلے باز رہانے نے وراٹ کے بارے میں کہا وراٹ میدان پر بہت ہی جارحانہ رویہ رکھتے ہیں پھر چاہے سامنے آسٹریلیا ہو، بنگلہ دیش، انگلینڈ یا پھر کوئی اور ٹیم۔ وہ کھلاڑیوں میں جیتنے کا جذبہ بھرتے ہیں اور تمام کھلاڑی بطور کپتان ان کا احترام بھی کرتے ہیں۔اجلاس میں موجود فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ گیند باز کہیں پر بھی کمزور ثابت ہو رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں وہاں کے وکٹوں کے مشکل وکٹوں کی وجہ سے کچھ مسئلہ ہوا تھا۔ لیکن ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ضرور کامیاب ثابت ہوں گے۔ ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے جس کا اثر ٹیم کی کارکردگی پر بھی دیکھنے کو ملے گا۔وہیں انگلش کاؤنٹی کیلئے کھیلنے والے بلے باز چتیشور پجارا نے کہا یارکشائر کی طرف سے کھیلنے سے میری بلے بازی میں کچھ نکھار آیا ہے۔ اب میں کسی بھی نمبر پر بلے بازی کیلئے تیار ہوں جیسا ٹیم مینجمنٹ صحیح سمجھے گا اس جگہ پر کھیل لوں گا۔