مانٹریل۔موجودہ عالمی چمپئن لیوس ہیملٹن نے کناڈا گراں پری کو اچھے فرق سے جیت کر ڈرائیور کے عالمی چمپئن شپ میں اپنی برتری بنا لی ہے۔
دو بار کے چمپئن نے اپنے کیریئر میں 44 ویں پول پوزیشن حاصل کر لی۔اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے نکو روسبرگ کے مسلسل دو فتح کو توڑ دیا اور مونکو میں کم فرق سے جیت سے محروم رہ جانے والے ہیملٹن نے اپنی واپسی کو یقینی کیا۔مرسڈیز کے ساتھی ڈرائیور روسبرگ سخت
چیلنج دینے میں ناکام رہے اور دوسرے مقام پر رہے جبکہ چار بار کے چمپئن سیبسٹین بیٹٹل پانچویں مقام پر رہے۔وہیں الونسو نے ان کے اور ان کی ٹیم میکلارین کے ناقدین پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے ٹیم ریڈیو پر ٹیم کی طرف سے ایندھن بچائے جانے کی بات کو نادان قرار دیا۔دو بار کے عالمی چمپئن الوسو نے کینیڈا پری کے دوران ایندھن بچانے کے ٹیم کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر جذباتی ہو کر کہا کہ وہ دیگر ڈرائیوروں کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے تھے اور بچت بعد میں کرنا چاہتے تھے۔مجبور کئے جانے کے بعد ریس سے ہٹنے والے الونسو نے کہا کہ ریس کے درمیان میں ایندھن کم ترجیح والی چیز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سے تین یا چار بار ایندھن بچانے کے لئے کہا گیا لیکن انہوں نے کہا کہ مجھے ریس کرنے دیا جائے اور کچھ لطف اندوز ہونے دیا جائے۔