کھانے پینے میں بے احتیاطی وزن کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی رہی ہے، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کام کے دوران ذہنی دباﺅ بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے ۶۰ ہزار افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق کام کے دوران اچانک ذہنی دباﺅ بڑھنے کے نتیجے میں ملازمین کے کھانے پینے کے معمولات پر فرق پڑتا ہے اور وہ عموما صحت بخش غذا نہیں لے پاتے جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔
پالک کا جوس وزن کم کرنے میں مددگار
اسلام آباد: سویڈن میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق پالک کا جوس پینے سے وزن کم کرنے میں بڑی مدد حاصل ہوتی ہے
۔ سویڈن کے سائنسدانوں نے تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ اگر پالک کا جوس روزانہ صبح نہار منہ ایک خاص مقدار میں پیا جائے تو اس سے بھوک کی انتہا کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جس سے انسان کی خوراک کو کنٹرول کر کے وزن کم کرنے میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔