کھیرا پھلوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور یہ گرم علاقوں میں کاشت کی جانے والی دنیا کی چوتھی بڑی سبزی ہے۔
افادیت کے لحاظ سے کھیرا لاتعداد فوائد کا حامل ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کھیرا جلد کی حفاظت کیلئے بہترین ہے جو چہرے کی جھریاں ختم کرنے اور دھوپ اور لو سے جھلسی ہوئی جلد کیلئے مفید ہے۔ کھیرے میں ۹۶ فیصد پانی پایا جاتا ہے جو نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ جسم کی حدت کو بھی کم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیرے میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور فائبر بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں جبکہ کھیرے میں موجود بعض اجزاءکینسر سے بچاﺅ میں بھی مدد دیتے ہیں اسی طرح یہ سانس کی بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا کو بھی ختم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کھیرے کے جوس کے استعمال سے السر کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔