لکھنو¿۔(بیورو) موسم گرما میں روڈ ویز بس مسافروں کی سہولیات کے لئے اترپردیش ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن انتظامیہ نے اتوار کو راجدھانی کے چارباغ ڈپو سے دو شتابدی ایئر کنڈیشنڈ بسوں کی مختلف روٹوں پر شروعات کردی ہے۔ ان ایئر کنڈیشنڈ بسوں کا کرایہ سستے اے سی بس جن رتھ کے برابر ہوگا۔ چار باغ ڈپو کے اسسٹنٹ ریجنل منیجر آر کے ترپاٹھی نے بتایا کہ روڈ ویز انتظامیہ نے اتوار سے راجدھانی سے گورکھپور اور دہلی کے لئے ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلادی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ گورکھپور
اور دہلی روٹ پر مسافروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہواہے۔ جسے دھیان میںرکھتے ہوئے شتابدی اے سی بسیں ان روٹوں پر مسافروںکو کافی راحت پہنچائیں گی۔ انہوںنے بتایا کہ شام چھ بجے ایک بس گورکھپور کےلئے وہیں رات دس بجے ایک بس دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔ مسافروں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے جن روٹوں پر بسوں کی ضرورت پڑے گی ان روٹوں پر بسوں کی سہولت دی جائے گی۔