لندن:ریس کے دوران رستہ بھول کر بحرہ شمالی میں ایک آئل رگ پر کریش لینڈ کرنے والے کبوتر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے باحفاظت سکاٹ لینڈ پہنچا دیا گیا۔
تھکے ماندہ اور کمزور ہو جانے والے اس کبوتر کو رگ پر موجود ملازمین نے ’پیڈرو‘ کا نام دیا تھا۔
پیڈرو گزشتہ پیر کو زمین سے 160 میل دور سمندر میں رگ کے پلیٹ فارم پر کریش لینڈ کر گیا تھا، جہاں ملازمین نے اس کی دیکھ بھال کی۔
پیڈرو کو بعد میں آئل رگ کیلئے سپلائی لانے والے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشرقی سکاٹ لینڈ کے شہر ایبر ڈین میں جنگلی حیات کے ایک ریسکیو مرکز منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو مرکز کی ایک افسر کرسٹی مک کواڈ نے بتایا کہ ان کے دوست کیون مچل نے پیڈرو کو ڈھونڈا تھا۔
’یہ ڈیک کر کریش لینڈ کر گیا تھا، جہاں کیون اسے پکڑ کر اندر لے گیا‘۔ کرسٹی نے بتایا کہ پیڈرو کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ رائٹرز