بھدوہی: ضلع کے کوتوالی حلقہ میں جہیز کے مبینہ مطالبہ کے سلسلہ میں ایک نوشادی شدہ خاتون کو جلاکر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ وارانسی میں ہاتھی بازار کے کھرگوپور گاؤں کے رہنے والے شیش منی شرما کی بیٹی ۹۱ سالہ گنگا کی شادی ایک سال قبل یہاں پپری ڈیہ کے رہنے والے اتل شرما کے بیٹے دیپک شرما کے ساتھ ہوئی تھی۔ لڑکی کے کنبہ والوں کا الزام ہے کہ شادی کے کچھ ہی عرصہ کے بعد سے سسرال والے جہیز کیلئے گنگا کو پریشان کرنے لگے اور اسی لئے اسے اکثرمارا پیٹا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج گنگاکی پٹائی کرنے کے بعد اسے مٹی کا تیل ڈال کر زندہ آگ کے حوالے کر دیا گیا۔اس معاملہ میں لڑکی کے والدکی تحریر پر جہیز قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کے سسرال والے گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے دبش دی جا رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔