ایٹہ:ضلع میں محکمہ جاتی اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ افسر کے دفتر میں ایک بزرگ چوکیدار کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی ۔ آج دفتر کا تالا توڑ کر اس کی لاش نکالی گئی ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ شہر واقع اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ افسر کے دفتر میں تعینات کوتوالی دیہات علاقے کے دلیل پور کے رہنے والے چوکیدار ودیہ رام (۰۷) کی لاش دفتر کا تالا توڑ کر باہر نکالی گئی ۔
ودیہ رام کے کنبہ والوں نے اس کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ کوتوالی دیہات کے انچارج ونود یادو کا کہنا ہے کہ احاطہ خون کی الٹیوں کے نشان پائے جانے سے ایسا لگتاہے کہ چوکیدار کی موت کسی بیماری کے سبب ہوئی ہے۔