ریڑھ کی ہڈی جسم کے اوپری حصہ کو سہارا دینے کے لئے کافی مضبوط ہے، لیکن مسلسل طویل کشیدگی کی وجہ سے پیٹھ سے وابستہ مسائل ابھر کر سامنے آنے لگتے ہیں۔ مسلسل کئی گھنٹوں تک کام کرتے رہنا، کشیدہ طرز زندگی اور ڈیسک جاب سے مسلسل ریڑھ کی ہڈی پر پریشر بڑھتا ہے اس کے علاوہ ڈائیٹ میں کیلشیم کی کمی اور تمباکو نوشی، شراب اور صحیح نہ بیٹھنے اور اٹھنے سے نوجوانوں میں خاص طور پر ریڑھ کی ہڈی سے منسلک تکلیفیں بڑھ رہی ہیں.
ریڑھ کی ہڈی کا ڈھانچہ 33 vertebrae کے باہمی تعلق کے ساتھ spongy disc سے بنا ہے جسے intervertebral disc کہتے ہیں. اس انٹر ورٹبرل ڈسک کے اندر جیلی جیسا مادہ ہوتا ہے. دوسری پٹھوں کے Muscle tissue کے مقابلے یہ ڈسک بہت جلد مسخ هوكرٹوٹنے لگتی ہے اور جیلی جیسا مادہ باہر آنے لگتا ہے اس صورت حال کو Herniated disk کہتے ہیں.