صبح صبح اب آپ کو تازہ ترین خبروں کے لیے ٹیلیویژن یا اخبار وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ یہ کام آپ کے باتھ روم میں لگا آئینہ کردے گا جو موسم کے حال سے لے کر ٹوئیٹر پر کیا چل رہا ہے سب کی خبر دے گا۔
جی ہاں واقعی ایسا ہونے والا ہے اور اس کے لیے ہمیں جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کی تازہ ترین ڈسپلے ٹیکنالوجی کا شکر گزار ہونا چاہئے۔
سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ٹیکنالوجی کی دنیا کا پہلا اسمارٹ شیشہ متعارف کرایا ہے جس میں نصب ٹرانسپیرنٹ او ایل ایڈی ڈسپلے پینلز کسی ٹچ اسکرین ڈیوائس کا مزہ فراہم کرتے ہیں۔
ہانگ کانگ میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ نے اس شیشے کے کمالات دکھائے اور بتایا کہ اس کے ذریعے آپ صبح منہ دھونے یا بال بنانے کے دوران موسم کی معمولات، شول میڈیا نوٹیفکیشنز اور دیگر بہت کچھ جان سکتے ہیں۔
سام سنگ کے بقول یہ شیشہ 55 انچ کا ہے جس میں نصب ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی انٹیل رئیل سینس ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو تھری ڈی کیمروں کو شیشے کے سامنے کھڑے افراد کو ٹریک کرنےبکہ کپڑے اور دیگر اشیاءورچوئلی طورپر دکھانے کاکام کرتے ہیں۔
یعنی اس کی مدد سے آپ کسی لباس یا جیولری وغیرہ جسم پر چڑھائے بغیر دیکھ سکتے ہیں کہ وہ آپ پر کیسے لگ رہے ہیں۔