بانی پاکستان کی زندگی پر بننے والی فلم ‘جناح’ میں قائد اعظم کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار کرسٹوفر لی 93 سال کی عمر میں چل بسے۔ان کی ہلاکت سانس کے مسائل اور دل کے دورے کے سبب اتوار کو چیلسی اینڈ ویسٹ منسٹر ہسپتال میں ہوئی مگر ان کی اہلیہ کی خواہش پر اس خبر کو دیر سے میڈیا تک پہنچایا گیا۔
کرسٹوفر لی ‘ڈریکولا’، ‘دی ویکر ٹری’، ‘دی لارڈ آف دی رنگز’ اور ‘ہوبٹ’ جیسی مشہور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم پاکستانی فلمی شائقین میں انہیں 1998 میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بننے والی فلم ‘جناح’ نے مقبولیت دلوائی۔
اس خبر کے میڈیا میں پھیلنے کے فوری بعد اداکار کے چاہنے والوں نے ان کو خراج تحسین پیش کرنا شروع کردیا۔