عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ یمن کے اسی فیصد باشندوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے-اقوام متحدہ میں بچوں کے فنڈ یونیسیف نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن پر آل سعود کی جارحیت کے نتیجے میں بیس ملین باشندوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے-
یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے امداد کے ضرورت مند افراد کی تعداد میں کئی لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے پٹھو اتحادیوں نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ کررکھا ہے اور ایندھن، غذائی اشیا اور صاف پانی کے پمپوں کی ترسیل پر بھی پابندی لگادی ہے- اس سے پہلے یونیسیف نے یمن پر آل سعود کی مسلط کردہ جنگ سے قبل اعلان کیا تھا کہ یمن میں تقریبا دس میلن افراد کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے- قابل ذکرہے کہ آل سعود اور اس کے پٹھو اتحادیوں نے چھبیس مارچ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کررکھے ہیں- ان حملوں کا مقصد یمن کے سابق صدر اور ان کے ساتھیوں کو واپس اقتدار میں لانا ہے- سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی بھاگ کر سعودی عرب چلے گئے ہیں