ممبئی: ہندوستانی سنیما کی ڈریم گرل اور سیاست داں ہیما مالنی اور بالی ووڈ کے ممتاز اداکار دھرمیندر کی بیٹی اہانہ کے گھر میں نئی خوشیوں نے دستک دی ہے جس سے وہ دونوں نانا۔ نانی بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ اہانہ دیول ووہرا، دھرمیندر۔ ہیما کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں اور کل انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے ۔۔66سالہ بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ہیما مالنی نے اپنی اس خوشی کا اظہار ٹوئیٹر پر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی یہ خوش خبری سنائی۔ انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر لکھا کہ اس خوشی میں آپ سب بھی برابر کے شریک ہیں۔ ہمیں اس سے بے انتہاخوشی ہوئی ہے ۔گذشتہ برس 02فروری کو اہانہ کی شادی دہلی کے ایک بڑے تاجر ویبھو ووہرا سے ہوئی تھی۔