شراب پینے کی والدنے کی تھی مخالفت
فتح پور:شراب پینے کی مخالفت کرنے پر بیٹے نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ۵۷ سالہ والد کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد قاتل بیٹا اپنے ساتھی سمیت بھاگ جانے میں کامیاب رہا۔ اطلاع کے مطابق چاندپور تھانہ علاقے کے گوہراری گاؤں باشندہ آنجہانی جہوری لال کا بیٹا بابو لال رات گیارہ بجے اپنے گھر کے باہر پلنگ پر لیٹاتھا۔ تبھی اس کا بیٹا کیش کمار گاؤں کے ہی چنکا کے ساتھ نشے میں بدمست ہو کر آیا۔ آہٹ ہونے پر والد کی نیند کھل گئی اور اس نے شراب پینے کے لئے اپنے بیٹے کو ڈانٹ دیا۔ بس اتنی سی بات بیٹے کو ناگوار گزری اور اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر والد کو لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کو انجام دیکر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔ ادھر گاؤں کے ہی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ جعفر گنج سی او سمیت چاندپور تھانہ انچارج موقع پر پہنچے اور جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔وہیںقاتل بیٹے اور اس کے ساتھی کی تلاش پولیس کر رہی ہے۔