فیروز آباد: یوپی میں فیروزآباد کے جسرانہ علاقے میں کل شام معمولی بات پر ایک شخص کی اسی کے بیٹے نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ نگلا ایچی گاوں کے 65 سالہ ماتادین اور اس کے بیٹیے شیلیندر کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوگئی ۔ بات بڑھنے پر شیلیندر نے اپنے والد کو پستول سے گولی مار دی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ واردات کے بعد قاتل فرار ہوگیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش کررہی ہے ۔