لکھنو: ملیح آباد علاقے میں ہردوئی روڈ پر تیز رفتارپک اپ ڈالہ گاڑی نے موٹر سائیکل سوار جوڑے اور ان کے بیٹی کو ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں تینوں شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ملیح آباد کے نامہ نگار نے بتایا کہ بھتوئیا کے ۰۴سالہ بھیا لال لکھنو میں لانڈری کی دکان چلاتے ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ شادی کی ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے بھیا لال اپنی اہلیہ ساوتری اور بیٹی دس سالہ شالنی کے ساتھ موٹر سائیکل سے بھتوئیا جارہے تھے۔ رات تقریباً آٹھ بجے نظر نگر گائوں کے نزدیک پیچھے سے آرہی تیز رفتار پک اپ ڈالہ گاڑی نے زبردست ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں تینوں کو شدید چوٹ لگی۔ اطلاع ملنے کے بعد بھی ایمبولنس جب موقع پر نہیں پہنچی تو لوگوں نے اپنے خرچ سے ماروتی وین سے زخمیوں کو ٹراما سینٹر بھیجا۔ جہاں بھیا لال کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔