لکھنو:ٹھاکر گنج علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون مشتبہ حالت میں آگ سے جھلس کر موت ہوگئی۔ بالاگنج کے پرانا توپ خانہ میں رہنے والی آلوک کی بیوی پشپا اوستھی کی مشتبہ حالت میں ا?گ کی زد میں آجانے سے جھلس کر موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کو پشپا گھر میں تنہا تھی تبھی اچانک وہ آگ کی زد میں آگئی اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پشپا کا میکہ رائے بریلی کا ہے۔ اس کے والد دھرمیندر کا کہناہے کہ انہوںنے اپنی بیٹی کی شادی ۵۰۰۲ میں کی تھی۔ دھرمیندر نے بتایا کہ شادی کے بعد سے کوئی لڑائی جھگڑا بھی نہیں ہوالیکن کوئی خود کیسے آگ کی زد میں آسکتاہے۔ والد کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وہ سسرال والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی سوچیں گے۔