کانپور، 12 دسمبر (یو این آئی) حکیم اجمل خان میموریل اکیڈمی کی طرف سے اگلے سال فروری میں یہاں حکیم اجمل خان کی حیات و خدمات پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے اہم اطباء اور دانشوروں کے علاوہ شعراء بھی شرکت کریں گے۔اکاڈمی کے چیئرمین حکیم حافظ حبیب الرحمان نے بتایا کہ اس سیمینار میں مختلف اردو اکادمیوں کے بک اسٹال اور یونانی دوا بنانے والی کمپنیوں کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ایک ضخیم سوئینر بھی شائع کیا جائے گا جس میں حکیم اجمل خان کی حیات و خدمات کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا جائے گا۔