متاثرکی تحریر پر پولیس نے کیا مقدمہ درج
لکھنؤ:سروجنی نگر علاقہ میں زمینی تنازعہ کے سبب ایک ہی خاندان کے لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کے گھر میں گھس کر انہیں زد و کوب کیا جس میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ ملزم مار پیٹ کر کے فرار ہوگئے۔ متاثرہ نے اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد متاثر کی تحریر پر معاملہ درج کر لیا۔ وہیں دوسری جانب گوسائیں گنج میں بھی پرانی رنجش کے سبب کچھ لوگوں نے خاتون سمیت اس کے چچا پر گھر میں گھس کر حملہ کر دیا۔ سروجنی نگر کے گنگا دین کھیڑا کے رہنے والے لکشمن یادو نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو کاکوری کے کٹرا گاؤں کے رہنے والے رام سنیہی، وملیش اور ستیش اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ کار سے اس کے گھر آئے اور جبراً گھر کے اندر گھس کر مار پیٹ کرنے لگے۔ جب ان لوگوں نے شہ زوروں کی مخالفت کی تو رام سنیہی نے لاٹھی ڈنڈے چلانا شروع کر دیا۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر پڑوسیوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کے آنے سے پہلے ہی شہ زور فرار ہو گئے۔ مار پیٹ میں لکشمن کے علاوہ جتیندر، رامیشور اور لکشمن کا بھتیجا لوکش بری طرح سے زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا اور لکشمن کی تحریر پر رام سنیہی کے علاوہ اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں دوسری جانب گوسائیں گنج کے گھوسوال کے رہنے والے رینو کا کہنا ہے کہ پرانی رنجش کے سبب بدھ کو مدن چندر، ویر پال اور رام نریش ان کے گھر میں گھس آئے اور مار پیٹ کرنا شروع کر دی۔ بیچ بچاؤ میںرینو کے چچا کو بھی ان لوگوں نے نہیں بخشا۔ رینو کی تحریر پر پولیس نے مار پیٹ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔