کانپور:گھاٹم پور تھانہ علاقہ میں سواریوںبھری ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثہ میں بس میں بیٹھی ۰۳سے زائد سواریاںشدید طور سے زخمی ہوگئی۔حالانکہ حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔فی الحال زخمیوں کو علاج کیلئے کئی اسپتالوں میں داخل کرایاگیاہے ۔
ساڑھ سے بھیتر گاؤن کی جانب جارہی تیز رفتار پرائیویٹ بس اچانک بے قابو ہوگئی ڈرائیور کے توازن کھونے سے بس پلٹ گئی ۔بس پلٹتے ہی سواریوں میں چیخ پکار شروع ہوگئی ۔آواز سن کر دیہی باشندے دوڑ کر پہنچے اور اطلاع پولیس کو دی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دیہی باشندون کی مدد سے زخمیوںکو بس سے نکالااور پاس کے کئی اسپتالوں میں داخل کرایا۔ایس او گھاٹم پور نے بتایاکہ حادثہ میں ۰۳سے زائد سواریاںزخمی ہوئی ہیں ۔ کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں توکچھ لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔زخمیوںکو علاج کے لئے گھاٹم پور کے متعدد اسپتالوںمیں داخل کرایاگیاہے ۔ فی الحال حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیںہے ۔