کھگڑیا 19 جون (یواین آئی) بہار میں کھگڑیا ضلع کے بربتہ تھانہ علاقے میں واقع ڈمریا بزرگ مڈل اسکول میں آج مڈ ڈے میل کھانے سے آٹھ بچے بیمار ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ڈمریا بزرگ مڈل اسکول میں آج صبح بچوں کو مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت کھچڑی دی گئی تھی۔ کھچڑی کھانے کے بعد آٹھ بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ بچوں کو فوری طور پر پرائمری میڈیکل سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔