کانپور(بھاشا)بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ۲۱جون کو کانپور میں بی جے پی شہر میں جگہ جگہ یوگا کیمپ کا اہتمام کرے گی ۔ وہیں دوسری جانب مختلف تنظیمیں اور نجی تنظیمیں بھی یوگا کیمپوں کا اہتمام کررہی ہے ۔
بی جے پی کے یوگا کیمپوں میں بھارت ماتا کی تصوری کے ساتھ ساتھ قومی پرچم اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر بھی رکھی جائے گی ۔ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان پر بین الاقوامی یوگا ۲۱جون کو شہر کے ہرمحلہ میں ایک یوگا کیمپ لگایا جائے گا اورتقریباً سو کیمپ لگائے جانے کی اسکیم ہے ۔ خواتین کے یوگا کیمپ الگ سے لگائیں جائیں گے ۔
ان کیمپوں کے کمان شہر کے پارٹی ارکان اسمبلی ،عہدے داروں ،کارپوریٹروں ،سینئر کارکنان کودی جائے گی ۔ انہوں نے بتایاکہ سبھی کیمپوںمیں ایک یوگا ٹیچر یا یوگا کا ماہر شخص رکھنے کی اسکیم ہے تاکہ لوگوں کواس سلسلے میں ساری معلومات دے سکے ۔شہر کی کئی تنظیمیں اور صحت کلب بھی یوگا کیمپ کا اہتمام کررہے ہیں ۔ ایسے ہی ایک صحت کلب ’گولڈ جب‘کے منتظیم بھوپیندر نے بتایاکہ ان کے یہاں یوگا کیمپ کیلئے خصوصی یوگا ٹیچر بلائے گئے ہیں ۔ جو ارکان کویوگا کی آسن کرائیں گے ۔