بارہ بنکی(نامہ نگار)شہر کوتوالی تھانہ علاقے کے گاؤں پنچایت مبارک پور میں نالی تعمیر کے تنازعہ میں دو فرقے کے لوگ متصادم ہوگئے ۔ تنازعہ کودیکھتے ہوئے پنچایت سکریٹری نے تعمیری کام بندکرادیا۔وہیں دیہی باشندوں نے ایک شکایتی درخواست تھانہ کوتوالی میں دیکر تعمیر کرائے جانے کا مطالبہ کیاہے ۔ اطلاع کے مطابق گدیا مبارک پور گاؤں پنچایت کی منظوری سے نالی کا تعمیری کام شروع کرایاگیاتھا۔
اس نالی کی تعمیرسے گاؤں کے باشندے محمد سلیم ،محمد سعید ،محمد شریف ،رام سیوک ،منی اورعشرت جہاں کے گھر کا گندہ پانی مذکورہ نالی سے نکل جائے لیکن گاؤں کے کچھ سیاسی لوگ نے اس نالی کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال کر ماحول خراب کرناچاہتے ہیں ۔پنچایت سکریٹری شیو کمار نے بتایا ہے کہ مبارکپور میں نالی کی تعمیر شروع کرائی گئی تھی جس کے دوسرے دن گاؤں کے باشندے راجو ،مونو،للت کمار وغیرہ نے الزام لگایا کہ دوسرے فرقے کے لڑکوںکے ذریعہ گالیاں دی جارہی ہیں جس سے ہم لوگ قطعی برداشت نہیں کریں گے ۔
تنازعہ کو دیکھتے ہوئے نالی کاتعمیری کام پنچایت سکریٹری کے ذریعہ رکوا دیاگیاہے ۔وہں نالی تعمیر کے سلسلے میں تقریباً نصف درجن سے زیادہ تعداد میں لوگوں نے ایک درخواست شہر کوتوالی دے کر تعمیری کام شروع کرائے جانے کا مطالبہ کیاہے ۔ گاؤں کا باشندہ محمد سلیم نے بتایاکہ نالی کے بن جانے سے گاؤں کے قریب ۲۰گھروں کا گندہ پانی نالی کے ذریعہ نکل جائے گا ۔ جس سے بارش کے دنوںمیں ہونے والے مسئلے سے نجات مل جائے گی ۔لیکن گاؤں کے کچھ لوگ پردھانی الیکشن کے پیش نظر مذکورہ تعمیر کو لیکر بد امنی پھیلا کر ماحول خراب کرنے پر مصروف ہے ۔وہیں گاؤں پردھان راجیش نے فون پر بتایاکہ نالی تعمیر کے سلسلے میں پھیلائی جارہی بدامنی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اور نالی کا تعمیری کام جلد مکمل کرایاجائیگا ۔