کانپور(بھاشا)گنگا بیراج پر اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے گیا ۱۶سال کا ایک لڑکا گنگا ندی میں ڈوب گیا اور غوطہ خوروں نے کافی مشقت کے بعد لڑکے کی لاش نکال لی ۔ لڑکے کے کنبہ والوں نے اس کے دوستوں پر اسے بہلاکر نہانے کیلئے لے جانے کاالزام لگایاہے ۔ پولیس ترجمان نے بتایاکہ بیکن گنج کنگی محال کا رہنے والا آزاد (۱۶)کل شام اپنے محلے کے دوستوں کے ساتھ گنگا بیراج میں نہانے گیا تھا ۔ نہاتے وقت آزاد اچانک ڈوبنے لگا ۔اس کے دوستوںکے شور مچانے پر وہاںموجود غوطہ خور مدد کیلئے پہنچے لیکن تب تک آزاد ڈوب چکاتھا ۔ غوطہ خوروں نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آزاد کی لاش ندی سے باہر نکالی ۔اسی درمیان اس کے ساتھ آئے دوست وہاں سے بھاگ گئے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔