نئی دہلی،23جون(یو این آئی) شہری علاقوں میں رہنے والی عوام کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے ڈریم پروجکٹ اسمارٹ سیٹی، اٹل مشن،2022تک سب کے لئے رہائش اسکیموں کو 25جون کو لانچ کریں گے ۔
اس پروجکٹ پرتقریبا4لاکھ کروڑ روپئے کے اخراجات آنے کا امکان ہے ۔
یہ پروگرام 25جون کو وگیان بھون میں منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیرا عظم مسٹر مودی 100اسمارٹ شہروں کا خاکہ اور500اے ایم آر یو ٹی(اٹل مشن) کا روڈ میپ پلان پیش کریں گے ۔اسے پانچ سال کے اندر پورا کئے جانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر غالبا اس بات کی توقع ہے کہ وزیرا عظم اس بات کا اعلان کریں کہ کس ریاست کو کتنے اسمارٹ شہر ملیں گے اور مرکز کی طرف سے انہیں کتنی مالی امداد دی جائے گی۔
جاری