نئی دہلی۔ 23جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرسادمکھرجی کو 62ویں برسی پر جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر نمن کرتا ہوں۔ وہ ایک عظیم سیاستداں ، مفکر اور محب وطن تھے ۔ ہم قوم کے لئے کی گئیں ان کی خدمات کو یادکرتے ہیں۔
کولکتہ میں چھ جولائی 1901کو پیدا ہوئے ڈاکٹر مکھرجی نے 1951میں بھارتیہ جن سنگھ قائم کی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جن سنگھ کی ہی نئی شکل ہے ۔ 1977میں جن سنگھ کا جنتا پارٹی میں انضمام ہوگیا تھا۔ آئین کے آرٹیکل 370کے خلاف رہے ڈاکٹر مکھرجی جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کادرجہ دے ئے جانے کے خلاف تھے ۔ انہیں 11مئی 1953کو جموں وکشمیر میں بغیرپرمٹ کے داخلے پر گرفتار کرلیا گیا تھاجہاں 23جون کو ان انتقال ہوگیا تھ