ماہرین طب نے کہا ہے کہ شدید گرم موسم میں افطار کے اوقات میں پکوڑے کھانے سے اجتناب کریں۔ بازار میں فروخت ہونے والے پکوڑے شدید ڈائریا کا باعث بن رہے ہیں، جناح اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے ساتھ آنے والے مریضوں کو شدید نوعیت کا ڈائریا کا مرض بھی لاحق ہے۔ جناح اسپتال کے ماہرین نے عوام سے کہا ہے کہ وہ افطار کے وقت پھل اور گھر کی تیار کی جانے والی چاٹ اور گھر کے مشروبات استعمال کریں۔ ٹھیلوں پر فورخت ہونے والی بازار کی چاٹ، بیسن کے پکوڑے اس موسم میں انتہائی مضر صحت ہیں، ان ماہرین کا کہنا تھا کہ سحری میں صرف دہی کا استعمال کریں۔