غازی آباد:اترپردیش میں غازی آباد میں ٹرانکاسٹی علاقہ میں آج صبح موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے بدرپور کی گرام پردھان رئیس الدین کو گولی ماکر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ۰۶ سالہ رئیس الدین صبح گاوں کے باہر کسی کام سے جارہے تھے تبھی موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے انہیں گولی ماردی جس سے ان کی موت اسی وقت ہوگئی۔ قتل کا سبب پرانی رنجش بتایا جارہا ہے ۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کررہی ہے ۔