زمین کی پچاس لاکھ روپئے مانگ رہاتھا قیمت
لکھنؤ:آشیانہ علاقہ میںزمین کے فرضی دستاویز تیار کرکے دوسرے کے ہاتھ فروخت کرنے کی کوشش کررہے جعلساز کو پولیس نے گرفتارکرلیاہے ۔ملزم کے خلاف گزشتہ برس متاثر نے معاملہ درج کرایاتھا۔ جس کے بعد سے وہ پولیس سے بچنے کیلئے نئے نئے طریقہ استعمال کررہاتھا۔لیکن بدھ کو اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہے۔ آشیانہ کے سیکٹر جے کے رہنے والے شری کرشن موریہ نے مئی ۴۱۰۲ میں اورنگ آباد خالصہ کے رہنے والے ہارون خان کے خلاف فریب دہی کا مقدمہ درج کریاتھا ۔شری کرشن نے بتایاکہ ایک زمین کی رجسٹری فرضی دستاویز کی بنیاد پرکراکر ہارون انہیں خرید نے کے لیے کہہ رہاتھا ۔زمین کی قیمت ہارون ان سے پچاس لاکھ روپئے مانگ رہاتھا ۔ شری کرشن کو جب اس جعلسازی کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس نے ہارون کو شری کرشن کے سامنے بیٹھاکر معاملہ رفع دفع کرانا چاہالیکن ہارون کو پولیس کی بات سمجھ میںنہیںآئی ۔متاثر کی تحریر پر پولیس نے ہارون کے خلاف معاملہ درج کرلیاتھا ۔ گزشتہ ۹ماہ سے ہارون پولیس سے بچنے کیلئے کئی ہھٹنکنڈے اپناچکاہے ۔لیکن منگل کو پولیس نے ہارون کو گرفتارکرکے جیل روانہ کردیاہے ۔