لکھنؤ:گومتی نگر توسیع واقع جنیشور مشر پارک جانے والے لوگوں کو سٹی ٹرانسپورٹ تحفہ دینے جارہاہے ۔ہراتوار کو وہ راجدھانی کے اپنے معینہ سولہ پوائنٹوں سے سٹی بسیں چلائے گا ۔ یہ سٹی بسیں الگ الگ اوقات میں چلے گی ۔
یہ فیصلہ بدھ کوسٹی ٹرانسپورٹ نے جلسہ کرنے کے بعد کیاہے ۔ سٹی ٹرانسپورٹ کے ایم ڈی اے رحمٰن نے بتایاکہ ابھی تک صرف جنیشورپارک کے لئے سٹی بس کی خدمات نہیں تھیں ۔اس لئے یہ فیصلہ کیاگیاکہ ہراتوار کو صبح یہ سہولت دی جائے کہ جنیشور پارک پہنچ سکیں ۔سٹی ٹرانسپورٹ کی یہ سہولت اسی اتوار سے شروع ہوجائے گی ۔ سٹی بسوں کی سہولت پر جب کچھ لوگوںسے بات کی گئی تو سب نے اس فیصلہ کاخیرمقدم کیا ۔ایم ڈی نے بتایاکہ جنیشور پارک کے لئے بسیں چلانے کی اسکیم پر پہلے بھی غور چل رہاتھا ۔اب اسکیم کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ یہ ان مسافروں کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگی جو اپنے کنبہ سمیت جنیشور پارک گھومنا چاہتے ہیں ۔ ساری بسیں پارک تک جائیںگی ۔ اور اس کے بعد مسافروں کولیکر طے شدہ مقام پر اتارتی جائیں گی ۔ یہ سہولیات سٹی ٹرانسپورٹ کے ۸پوائنٹوں سے ہونگی ۔ ہر پوائنٹ سے دو دو بسیں چلائی جائیںگی ۔ اس کے بعد اگر ضرورت محسوس ہوئی تو پھر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیاجاسکتاہے ۔ فی الحال ابھی ۶۱بسیں چلانے کی اسکیم ہے ۔