لکھنؤ:طے شدہ پروگرام کے مطابق بدھ کو سروجنی نگر کے بروا ترقیاتی بلاک کے معائنہ پرپہنچے ۔خصوصی ترقیاتی افسر یوگیش کمار نے گاؤں پردھان شانتی دیوی کو ہدایت دی کہ انسانیت کی بنیاد پر ہی ناقص تربیت کے شکار بچوںکے لئے کم از کم آدھا لیٹر دودھ دستیاب کرائیں ۔ جس سے بچوں کا فروغ جلد ہوسکے گا ۔سی ڈی او ریاستی غذا مشن اسکیم کے تحت کئے گئے کاموں کا معائنہ کررہے تھے ۔انہوں نے پایاکہ غذا مشن کے بدولت اس گاؤں میں آج محض چار بچے ناقص تربیت کا شکار پائے گئے ۔ جب کہ گزشتہ دنوںکے مقابلہ میں آج ان کے وزن میںاضافہ پایاگیا۔ان بچوں کے نام انپورنا ،سوریانش ،نینا اور مہک ہیں۔ بروا میں ناقص تربیت کے شکار بچوں کے سروے میں ۷۱بچے بے حد متاثر پائے گئے تھے ۔ سی ڈی او نے معائنہ کے دوران پیدائش سے خراب بائیں آنکھے والی بچی سروج کماری کو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی میں دکھانے کیلئے آنگن باڑی ملازمہ اور سپروائزروں کو ہدایت دی کہ انہوں نے اس دوران بروا کے چھ ماہ کے سبھی بچوں کیلئے ان پراشن پروگرام کا آغاز ایک بچے کو مقوی غذا کھلاکر کیا۔انہوں نے معائنہ کے درمیان پایا کہ وہاں کی خواتین چکنکاری کے کام ماہر ہیں ۔ جس پر انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنا خود امدادی گروپ بنالیں تومحکمہ کی جانب سے انہیں فروغ ہنر مندی مشن کے تحت تربیت دلاکر روزگار کیلئے قرض بھی دلوایاجاسکتاہے ۔ معائنہ کے دوران انہوں نے گاؤں کی اے این ایم شیوپتی دویدی کو بلڈپریشر مشین ،پیشاب اور خون کی جانچ کی مشین اور زچگی سے قبل زچگی کے بعد خدمات سے متعلق معلومات نہ ہونے کے سبب انتباہ دیاہے ۔
اس کے علاوہ آنگن باڑی ملازمہ کرن کووزن ناپنے والی مشین کاصحیح استعمال نہ کرنے پر اس کی سرزنش کی ۔